ضیائی ریڈرز کلب پاکستان کا سب سے بڑا ریڈرز کلب ہے جس کے ممبران مشہور مصنفین ..... صحافی ..... کالم نگار ..... وکلاء..... ڈاکٹرز ..... سیاستدان اور زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہیں۔ جنہیں ہر ماہ شائع ہونے والی کتب باقاعدگی سے ارسال کی جاتی ہیں۔
انجمن ضیاء طیبہ کے تمام شعبہ جات سے استفادہ کرنے کے لیے اور شائع ہونے والی کتب مفت حاصل کرنے کے لیے ضیائی ریڈرز کلب کی رکنیت ضروری ہے۔ ضیائی ریڈرز کلب کے ممبران پورا سال مختلف موضوعات پر خط وکتاب آن لائن کورسز کرسکتے ہیں۔ کورس کا سلیبس ادارے کی طرف سے فراہم کیا جاتا ہے اور کورس کی تکمیل پر امتحانات کا مربوط نظام رائج ہے۔ کامیاب طلبہ وطالبات کو مستند سند (Certificate)بھی فراہم کی جاتی ہے۔
ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا۔