zia-e-dar-ul-tasneef

ضیائی دارالتصنیف

انجمن ضیائے طیبہ کا یہ شعبہ ابتدائے قیام سے تاحال عمدہ و اعلیٰ عربی، اردو اور انگلش کتب کی ترتیب، تدوین و تحقیق میں سرگرمِ عمل ہے۔ ضیائی دارالتصنیف میں دینی ، علمی و تحقیقی موضوعات پر کتابوں کی تالیف و تصنیف کا اہتمام کیا جاتا ہے ؛ جس کے نتیجے میں الحمدللہ تبارک وتعالٰی اب تک ایک صد سے زائد کتب و رسائل زیورِ طباعت سے آراستہ ہوچکے ہیں ۔

ضیائی دارالتصنیف کے چند ذیلی شعبہ جات :

  • شعبۂ تحقیق
  • شعبۂ تراجم
  • شعبۂ تدوین
  • شعبۂ تخریج
  • شعبۂ ترتیب
  • شعبۂ تفتیش

مجلسِ دار التصنیف :

علاوہ ازیں ملک و بیرونِ ملک سے علما و محققین سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق مقالات و مضامین لکھوائے جاتے ہیں ۔

ضیائی دارالتصنیف کی علمی سرگرمیاں :

  • اسلامی ۱۲؍ ماہ کے فضائل و مسائل پر مشتمل علیحدہ علیحدہ کتب کی اشاعت، جس میں خصوصی طور پر اسلامی مہینوں میں رونما ہونے والے اہم واقعات و وفیات کو اردو زبان میں پہلی بار جمع کیا گیا؛ جس کے مؤلّف اہلِ سنّت کی معروف شخصیت علامہ نسیم احمد صدّیقی نوری ہیں۔
  • انگریزی فلم دی میسج: اس فلم میں مَعَاذَ اللہ! حضرت سیّدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اور دیگر صحابۂ کرام کی شان میں گستاخی کی گئی ہے، جس کے رد میں علامہ نسیم احمد صدّیقی نوری نے

‘‘سیّدنا امیر حمزہ کی سیرت: احادیث میں، نہ کہ فلم The Message میں’’

تصنیف کر کے، گستاخوں کی خوب سرکوبی فرمائی۔

  • ۲۰۰۴ءمیں اعلیٰ حضرت محدث بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ کا شہرۂ آفاق مجموعہ کلام‘‘حدائقِ بخشش’’ کے سو برس مکمّل ہونے پر عرسِ اعلیٰ حضرت ۱۴۲۵ھ کے موقع پر

‘‘ضیائے حدائقِ بخشش ’’

علامہ نسیم احمد صدّیقی نوری نے تالیف کی ۔

  • نام نہاد اسکالر ذاکر نائک کے کفریّہ بیانات و اسلامی عقائد میں بگاڑ کی کوشش کے خلاف ایک کتاب

‘‘ذاکر نائک کی یزید سے محبت’’

مفتی محمد اکرام المحسن فیضی نے تالیف کی ۔

  • بیہقیِ وقت شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مفتی محمد منظور احمد فیضی علیہ الرحمۃ کے وصالِ پُر ملال پر آپ کے نبیرہ حضرت علامہ مفتی اکرام المحسن فیضی نے آپ کے حالاتِ جمیلہ اور آپ کے متعلّق تاثّراتِ جلیلہ کو جمع کیا۔
  • نبیرۂ اعلیٰ حضرت ، علامہ قمر رضا خاں بریلوی بن علامہ ابراہیم رضا خاں بن حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خاں کے وصالِ پُر ملال پر راقم السّطور (سیّد محمد مبشر قادری )نے آپ کے حالاتِ جمیلہ اور آپ کے متعلّق تاثّراتِ جلیلہ کو جمع کر کےدرجِ ذیل نام سے شائع کیا:

‘‘ تجلّیاتِ قمر ’’

ضیائی دارالتصنیف کے کاموں کی چند مختصر جھلکیاں بہ طورِ نمونہ سطورِ بالا میں پیش کی گئیں ، جب کہ سیکڑوں کاموں پر تبصرہ کرنا ابھی باقی ہے۔

ضیائی دارالتصنیف کے زیرِ تدوین کام :

  • تقاریظِ رضا بر تصانیفِ اہلِ صفا (۲؍مجلّدات )،از: مفتی اکرام المحسن فیضی حَفِظَہُ اللہُ تَعَالٰی
  • عقائد و نظریاتِ حافظ ابنِ حجر عسقلانی ، از: مفتی اکرام المحسن فیضی حَفِظَہُ اللہُ تَعَالٰی
  • امام احمد رضا اور توحید ، از: مفتی اکرام المحسن فیضی حَفِظَہُ اللہُ تَعَالٰی
  • قصیدۂبردہ ، تاریخ ، تبصرہ تحقیق ، از: سیّد محمد مبشر قادری عُفِیَ عَنْہُ
  • سر زمینِ عراق کی سیر، از: سیّد محمد مبشر قادری عُفِیَ عَنْہُ
  • جہانِ محدث سورتی ، از: سیّد محمد مبشر قادری عُفِیَ عَنْہُ

ضیائی دار التصنیف کے آئندہ کے اہداف :

  • ضیائے تقلید (۴ مجلّدات )
  • فتاوٰی فیضیّہ (۸ مجلّدات )
  • مقامِ رسول ( ۵ مجلّدات )

ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا۔