مطبوعات
۱۴۲۴ھ/ ۲۰۰۴ء میں انجمن ضیائے طیبہ نے اعلیٰ حضرت محدث بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ کی تصنیفِ لطیف ’’الوظیفۃ الکریمۃ‘‘ سے اپنے شعبۂ ضیائی دارالاشاعت کا آغاز کیا۔ اس طرح ’’الوظیفۃ الکریمۃ‘‘ انجمن ضیائے طیبہ کے سلسلۂ اشاعت کی سب سے پہلی کڑی ہے۔ اس شعبے کے تحت، الحمدللہ! اب تک تقریباً 110؍ کتب و رسائل زیورِ طباعت سے آراستہ ہو چکے ہیں۔ کتب و رسائل کی اشاعت کے علاوہ، انجمن ضیائے طیبہ نے ایک ماہ نامہ ’’ضیائے طیبہ‘‘ بھی جاری کیا، جو قارئین سے مسلسل دادِ تحسین پاتا رہا ہے۔