zia-e-majalis

ضیائی مجالس و محافل

دورِ حاضر کے اٹھتے ہوئے جدید فتنوں کا قلع قمع کرنے کے لیے انجمن ضیاءِ طیبہ نےشہرِ کراچی کے مختلف مقامات پر درسِ قرآن وحدیث وفقہ کا سلسلہ بھی جاری کر رکھا ہے، جس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں عصرِ حاضر کے جدید پیچیدہ مسائل پر مبنی مختلف موضوعات پر محققانہ اور ناصحانہ خطاب ہوتا ہے ۔

درسِ قرآن بعنوان درسِ ضیائے قرآن کا سلسلہ انجمن ضیائے طیبہ کے قیام کے ایک ماہ بعد ہی شروع کیاگیا ۔

۲؍ جولائی،۲۰۰۴ء مطابق ۱۳؍ جمادی الاولیٰ، ۱۴۲۵ھ کوانجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام درسِ ‘‘ضیائے قرآن’’ کا آغاز ہوا ، افتتاحی درس شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مفتی محمد منظور احمد فیضی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے قیامت کی نشانیوں کے موضوع پر دیا۔

عرصۂ دراز تک درسِ ضیائے قرآن کا امتیازی پہلو یہ رہا کہ شرکائے درس میں موضوعِ درس کے مطابق کتاب مفت تقسیم کی جاتی رہی ، بعد ازاں یہ سلسلہ موضوع اور کتاب کی تیاری میں تحقیق کی طوالت کی وجہ سے روک دیاگیا۔

شیڈول : درسِ ضیائے قرآن :

  • ہر اسلامی ماہ کی چودھویں شب ، بابت یومِ مفتیِ اعظمِ ہند قُدِّسَ سِرُّہٗ ، بعدِ نمازِ عشا ، بمقام بھایانی سن ویو ،کراچی۔
  • ہر اسلامی ماہ کی پچیسویں شب ، بابت یومِ اعلی حضرت قُدِّسَ سِرُّہٗ ، بعدِ نمازِ عشا، بمقام دربارِ حضرت علامہ قاری محمد مصلح الدین صدّیقی ، کھوڑی گارڈن ، جوڑیا بازار ، کراچی ۔
  • ہر اتوار بعدِ نمازِ ظہر بمقام جامع مسجد قبا ، سیکٹر 5-G، مدینہ کالونی، نارتھ کراچی ۔
  • روزانہ بعدِ نمازِ عشا، جامع مسجد فاروقِ اعظم ، گلشنِ غازی ،بلدیہ ٹاون نمبر ۱ ، کراچی۔

شیڈول : درسِ ضیائےحدیث :

  • روزانہ بعدِ نمازِ عصر ، جامع مسجد فاروقِ اعظم ، گلشنِ غازی ،بلدیہ ٹاون نمبر ۱ ، کراچی ۔

شیڈول : درسِ ضیائے فقہ :

  • روزانہ بعدِ نمازِ عصر ،بمقام جامع مسجد قبا ، سیکٹر 5-G، مدینہ کالونی، نارتھ کراچی ۔
  • روزانہ بعدِ نمازِ فجر ، جامع مسجد فاروقِ اعظم ، گلشنِ غازی ،بلدیہ ٹاون نمبر ۱ ، کراچی ۔

ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا۔

انجمن ضیائے طیبہ نے جہاں علمی و تحقیقی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں، وہیں عوامی حلقوں میں نسبتوں والے ایام و شب ہائے مقدّسہ کی برکات سے مستفیض ہونے کے لئے شہرِ کراچی کے مختلف مقامات پر اجتماعات و محافل کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

ماہانہ محافل :

  • انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام اعلیٰ حضرت محدث و محقق بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ کی ماہانہ فاتحہ ہر اسلامی ماہ کی ۲۵ ویں شب کو بعدِ نمازِ عشا ، دربارِ مصلح الدین صدّیقی ، کھوڑی گارڈن ، کراچی میں منعقد کی جاتی ہے۔ محفل کا دورانیہ ایک گھنٹہ رہتا ہے ، جس میں نعت خواں حضرات گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں اور موقع کی مناسبت سے خطابِ دل پزیر ہوتا ہے ،جب کہ سلام و دعا کے بعد اختتام پر حاضرین میں لنگرِ رضویّہ تقسیم کیا جاتا ہے ۔
  • اسلامی ماہ کی چوتھی شب انجمن ضیائے طیبہ کے دیرینہ ساتھی کے کاشانے پر ماہانہ فاتحۂ قطبِ مدینہ شاہ ضیاءالدین احمد مدنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سالانہ محافل :

  • ۱۰؍ محرّم الحرام کو سالانہ محفلِ سیّد الشہداء سیّدنا امامِ عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ، بعد ِ نمازِ عصر، کاغذی بازار میٹھادر میں انعقاد پزیر ہوتی ہے؛ ذکر و نعت اور سلام و دعا کے بعد اِفطار کے وقت اس محفل کا اختتام کیا جاتا ہے۔ الحمدللہ تبارک وتعالٰی بڑے پیمانے پر، وافر مقدار میں لنگرِ حسینی کی تقسیم ہوتی ہے۔
  • صفر المظفّر کی ۲۵؍ ویں شب کو، عظیم الشّان سالانہ عرسِ اعلی حضرت پورے عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ انجمن ضیائے طیبہ کے مؤسّسِ اعلیٰ قبلہ سیّداللہ رکھا قادری ضیائی (جن کی نوازشات خدّامِ اہلِ سنّت و مسلکِ اعلی حضرت پر بےحد و بے حساب رہتی ہیں ،اور جنھوں نے انجمن ضیائے طیبہ کو ہمیشہ مادّی وسائل سے مالامال رکھا) نے ۱۹۷۰ء میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی ماہانہ ۲۵؍ ویں شریف کا آغاز اپنے دولت کدے پر کیا ۔ بعد ازاں انجمن ضیائے طیبہ کی داغ بیل ڈالی گئی اور یہ پروگرام انجمن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے لگا۔پچھلے کچھ برسوں سے سالانہ عرسِ اعلیٰ حضرت کا اہتمام دربارِ مصلح الدین صدّیقی کھوڑی گارڈن ، جوڑیا بازار کراچی میں کیا جاتا ہے۔
  • ۲۷؍ رجب المرجّب سالانہ شب بیداری بسلسلۂ جشنِ معراج النبی صلّی اللہ تبارک وتعالٰی علیہ و آلہٖ وسلّم ، انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام ہر سال معراج کی مبارک رات میں روحانی و عرفانی محفل سجائی جاتی ہے۔آغازِ محفل میں، ذکراللہ کے بعد مکمّل قصیدۂ بردہ شریف ، سیّارِ لامکاں عَلَیْہِ التَّحِیَّۃُ وَالثَّنَا کی خدمت میں ہدایائے عقیدت اور سلام و دعا کے بعد سحری کے انتظام کی خوشبو میں اختتام ۔
  • ۱۵؍شعبان المعظّم سالانہ شب بیداری بسلسلۂ شبِ براءَت، انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام ہر سال شبِ براءَت کو بھی روحانی و عرفانی محفل سجائی جاتی ہے ۔آغاز محفل میں ذکراللہ کے بعد مکمل قصیدۂ بردہ شریف ، سرکارِ کریم علیہ الصّلاۃ والتّسلیم کی خدمت میں ہدایائے عقیدت اور سلام و دعا کے بعد سحری کے انتظام کی خوشبو میں اختتام ۔
  • ۴؍ ذی الحجہ سالانہ فاتحۂ خلیفۂ اعلیٰ حضرت قطبِ مدینہ شاہ ضیاءالدین مدنی رضی اللہ تعالٰی عنہ ، انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام، سالانہ فاتحہ کی محفل قبل از ظہر دربارِ مصلح الدین صدّیقی کھوڑی گارڈن ، جوڑیا بازار کراچی میں رکھی جاتی ہے ، جب کہ عینِ وقتِ وصال فاتحہ خوانی کا اہتمام اورلنگر کی تقسیم ہوتی ہے۔

ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا۔