ضیائی زاویۂ فکر و نظر

انجمن ضیائے طیبہ نے ۲۰۱۰ ء میں ضیائی زاویۂ فکر و نظر (Ziaee Thinkers Forum) کے نام سے ایک مشاورتی نظام (Counseling System) متعارف کرایا۔

مقاصد:

اس شعبےکے مقاصد حسبِ ذیل ہیں:

  • اہلِ سنّت میں فکر و شعور اور بیداری پیدا کرنا
  • جہالت کی تاریکی کو دور کر کے علم و آگہی اور فکر و نظر کی ضیا بکھرانا
  • اہلِ سنّت کے درمیان اختلافات کو ختم کرکے اتّحاد کی راہ ہم وار کرنا
  • اہلِ سنّت و جماعت میں پھیلی ہوئی افسردگی کی فضا کو ختم کرنا
  • نت نئے فتنوں کی سرکوبی کرنا۔

پہلا اجلاس :

انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام ضیائی زاویۂ فکر و نظر کا پہلا اجلاس ۲۰۱۰ ء میں شہرِ کراچی کے معروف علاقے صدر کے ایک نجی ۴؍ اسٹار (Four Star) ہوٹل میں منعقد کیا گیا ۔

اس اجلاس کی صدارت معروف صوفی شخصیت خواجہ قطب الدین فریدی نے کی ، جب کہ مہمانِ خصوصی میں حضرت علامہ مفتی حنیف رضوی صاحب (بریلی، انڈیا )اور حضرت علامہ منشا تابؔش قصوری صاحب (لاہور ) قابلِ ذکر ہیں ۔

اجلاس میں تنظیماتِ اہلِ سنّت کے نمائندگان نے دیے گئے ایجنڈےپر گفتگو کی اور اپنے تاثّرات و آرا کو قلم بند کروایا ۔

آئندہ کے اَہداف :

  • حجازِ مقدّس میں ’’ذبیحہ‘‘ کا حکم اور تدابیر ۔
  • اہلِ سنّت میں روابط کا فقدان اور باہمی مشاورت ۔

ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا۔