zia-e-IT

ضیائی آئی ٹی ونگ

ضیائی آئی ٹی کا شعبہ اس دور کی جدید ٹیکنولوجی اور انٹرنیٹ پر مخالفینِ اسلام کا وسیع جال دیکھ کر قائم کیا گیا۔ اس پر فتن دور میں نہ صرف مسجد و مدرسہ میں بلکہ انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنولوجی کے ساتھ دین کا کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی لیے سب سے پہلے اس شعبہ نے انجمن ضیاءِ طیبہ کی ویب سائٹ کا کام شروع کیا اور انجمن ضیاءِ طیبہ کے زیراہتمام ہونے والے درس و محافل کو انٹرنیٹ پر live سماعت کرنے کا پروگرام کیا۔

ضیائی آئی ٹی کے اس شعبے میں دیگر اسلامی پروجیکٹس بھی تشکیل دیے جا چکے ہیں جو کہ عوام الناس اور علماء حضرات کے لیے مفیدثابت ہوں گے،جن کی تفصیل ویب سائٹ ziaetaiba.com پر ملاحظہ کریں۔

ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا۔