مدرسۂ ضیائے طیبہ
انجمن ضیائے طیبہ نے اپنے قیام کے فوراً بعد سب سے پہلے مدارس کے آغاز کی جانب عملی قدم بڑھایا۔
سالِ قیام ہی میں شہرِ کراچی کے قدیم علاقے میٹھادر کی ‘‘ گئوگلی ’’ میں مدرسے کا آغاز کیا۔ الحمدللہ تبارک وتعالٰی مختصر وقت میں اپنے تعلیمی معیار کی بہ دولت علاقے میں اپنی انفرادی حیثیت کا حامل بن گیا۔
بعد ازاں وقتاً فوقتاً اس سلسلے کو بڑھاتے ہوئے انجمن ضیائے طیبہ نے شہرِ کراچی میں مدرسۂ ضیائے طیبہ کی مزید شاخوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔
مدرس ۂ ضیائے طیبہ کی شاخیں :
• مدرسۂ ضیائے طیبہ (میٹھادر شاخ)
• مدرسۂ ضیائے طیبہ (کھارادر شاخ)
• مدرسۂ ضیائے طیبہ (بلدیہ شاخ)
• جامعہ ضیائے طیبہ (حب چوکی، ٹول پلازہ)
علاوہ ازیں، ان مدارس کے زیرِ اہتمام مختلف مواقع پر طلبا میں تربیتی نشست اور مقابلۂ حُسنِ قراءَت ونعت کی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں، جب کہ فہمِ دین کورسز کابھی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
مدر ّ سینِ ضیائے طیبہ :
• حافظ محمد ذیشان قادری (2004-2007)
• حافظ محمد خالد قادری (2004– 2005)
• حافظ محمد نوید قادری شہید (2005-2010 )
• قاری خضر حیات سعیدی ( کھارادر شاخ، 2008 تا حال)
• حافظ محمد عبیر قادری ( مدرسۂ ضیائے طیبہ (میٹھادر شاخ)کے پہلے حافظ ، 2012 تا حال)
• علامہ سمیع اللہ خاں قادری (بلدیہ ٹاون، 2009 تا حال)
• علامہ سعید احمدرضوی ( حب چوکی، 2014 تا حال)
• علامہ نصیر احمد حسینی (حب چوکی، 2015 تا حال)
• قاری حافظ محمد انور ( حب چوکی، 2014 تا حال)