ضیائے تا ج الشریعہ

zia-e-tajush-shariah
zia-e-tajush-shariah
zia-e-tajush-shariah
zia-e-tajush-shariah
zia-e-tajush-shariah
zia-e-tajush-shariah
zia-e-tajush-shariah
zia-e-tajush-shariah
zia-e-tajush-shariah

نبیرۂ اعلیٰ حضرت، جا نشینِ مفتیِ اعظم ہند، سراج المفسرین، فخرالمحدثین، فقیہ الاسلام، تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری بریلوی ازہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک عظیم ممتاز اور عالمی شہرت یافتہ عالمِ دینِ اسلام اور روحانی پیشوا ہیں۔ آپ کو عربی، فارسی، اُردو اور ہندی ادب میں بڑی کامل دسترس حاصل تھی۔ آپ نے تا دمِ رخصت تبلیغِ اسلام اور خدمتِ ملّتِ اسلامیہ کا فریضہ سرانجام دیا۔ انجمن ضیائے طیبہ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے حضرت تاج الشریعہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے نام سے ایک ایپ(App): “Taajush Shariah” تیار کی، جو پلے اسٹور پر اَپ لوڈِڈ(Uploaded) ہے۔اس ایپ کے علاوہ، انجمن ضیائے طیبہ نے “Zia-e-Taajush Shariah”کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی تیار کی ہے۔ اس ایپ اور ویب سائٹ دونوں ہی میں حضرت تاج الشریعہ کی تقاریر، لیکچرز، علمی مذاکروں، خدمات ، کارناموں، کُتب، دیوان، مضامین کے علاوہ، آپ کے احوال و آثار پر مشتمل کتب، مضامین اور مناقب بھی موجود ہیں۔

خصوصی خد وخال(Main Features):

تعارف(Introduction):

تعارف(Introduction)میں، حضرت تاج الشریعہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے آبا و اجداد، بیعت اور علمی و روحانی زندگی کے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔

میڈیا(Media):

میڈیا آپشن(Media Option) میں آپ کو حضرت تاج الشریعہ﷫ کے علمی مذاکرے(سوالات وجوابات)، تقاریر اور مختصر کلپس ملیں گی، جن کی آڈیو فائلز بڑی آسانی سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

کتب(Books):

اس میں آپ حضرت تاج الشریعہ ﷫ کی کتب کا مطالعہ کر سکتے ہیں؛ نیز، اُن کتب کی پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

سرچ(Search):

Books, Media, Scholars, Pictures, Articles, Poetry وغیرہ پر کلک کر کے آپ اپنے مطلوبہ مقام کو سرچ(Search) کر سکتے ہیں۔

شیئر(Share):

آپ کسی بھی سروس کو فیس بک، ٹوئٹر، واٹس اپ، اسکائپ اور دیگر سوشل سائٹس کے ذریعے شیئر(Share) بھی کر سکتے ہیں۔