ضیائے قطب مدینہ

zia-e-madina
zia-e-madina
zia-e-madina
zia-e-madina
zia-e-madina
zia-e-madina
zia-e-madina
zia-e-madina
zia-e-madina

خلیفۂ اعلیٰ حضرت﷫ قطبِ مدینہ ضیاء الملّت، ضیاء المشائخ شیخ العرب والعجم حضرت مولانا ضیاء الدین احمد قادری مدنی﷫ ایک ممتاز عالمی روحانی شخصیت اور اللہ ربّ العزّت کے ولی کامل تھے۔ دنیا بھر سے مدینۂ منورہ میں حاضر ہونے والے زائرین میں سے اکثر علما و مشائخ آپ کی زیارت و ملاقات کے لیے ضرور حاضر ہوا کرتے اور آپ کو ایک عظیم مہمان نواز پاتے۔ آپ اپنے دولت کدے پر روزانہ باقاعدگی سے محفلِ میلاد شریف منعقد کرتے تھے، جن میں نعت خواں حضرات سرورِ کونین حضرت سیدنا محمد مصطفیٰﷺ کی بارگاہ میں گُل ہائے عقیدت پیش کرتے۔ آپ نے مدینۂ منوّرہ میں تقریباً چالیس سال حدیث شریف کا درس دیا۔ انجمن ضیائے طیبہ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے حضرت قطب مدینہ﷫ کے نام سے ایک ایپ(App): “Qutb-e-Madina” تیار کی، جو پلے اسٹور پر اَپ لوڈِڈ(Uploaded) ہے۔اس ایپ کے علاوہ، انجمن ضیائے طیبہ نے “Zia-e- Qutb-e-Madina”کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی تیار کی ہے۔ اس ایپ اور ویب سائٹ دونوں ہی میں حضرت قطبِ مدینہ کے کارناموں، اقوالِ زرّیں، کرامات کے علاوہ، آپ کے احوال و آثار پر مشتمل کتب، مضامین اور مناقب بھی موجود ہیں۔

خصوصی خد وخال(Main Features):

تعارف(Introduction):

تعارف(Introduction)میں،آپ قطبِ مدینہ حضرت ضیاء الدین احمد قادری مدنی﷫ کے آبا و اجداد، بیعت اور روحانی زندگی کے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔

میڈیا(Media):

میڈیا آپشن(Media Option) میں آپ کو حضرت قطبِ مدینہ﷫ کا انٹرویو اور دعائیں ملیں گی، جن کی آڈیو فائلز بڑی آسانی سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

کتب(Books):

اس میں آپ حضرت قطبِ مدینہ کے متعلق اہلِ قلم کی کتب کا مطالعہ کر سکتے ہیں؛ نیز، اُن کتب کی پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

سرچ(Search):

Books, Media, Scholars, Pictures, Articles, Poetry وغیرہ پر کلک کر کے آپ اپنے مطلوبہ مقام کو سرچ(Search) کر سکتے ہیں۔

شیئر(Share):

آپ کسی بھی سروس کو فیس بک، ٹوئٹر، واٹس اپ، اسکائپ اور دیگر سوشل سائٹس کے ذریعے شیئر(Share) بھی کر سکتے ہیں۔