بیہقیِ وقت اُستاذ العلما حضرت علامہ مولانا مفتی محمد منظور احمد فیضی ایک ممتاز عالم دین اور روحانی رہ نما تھے۔ آپ کو مفتیِ اعظم حضرت مصطفیٰ رضا خاں قادری بریلوی اور قطبِ مدینہ حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین احمد قادری ضیائی سے اجازت و خلافت حاصل تھی۔ آپ نے کئی سال قرآنِ مجید اور احادیثِ نبویﷺ کا درس دیا۔ آپ نے متعدد کتب تصنیف فرمائیں۔ آپ ایک عظیم مُناظر بھی تھے۔ انجمن ضیائے طیبہ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے آپ کی خدمات کے اعتراف میں “Manzoor Ahmad Faizi”کے نام سے ایک ایپ(App) تیار کی، جو پلے اسٹور پر اَپ لوڈِڈ ہے۔اس ایپ کے علاوہ، انجمن ضیائے طیبہ نے “Gulshan-e-Faizi”کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی تیار کی ہے۔ اس ایپ اور ویب سائٹ دونوں ہی میں حضرت بیہقیِ وقت کے کارناموں، کتابوں ، نیز، آپ کے حالات پر دیگر اہلِ قلم کی کتب و مضامین و مناقب بھی جمع موجود ہیں۔
خصوصی خد وخال(Main Features):
تعارف(Introduction):
تعارف(Introduction)میں، آپ بیہقیِ وقت حضرت مفتی محمد منظور احمد فیضی کے آبا و اجداد، بیعت اور روحانی زندگی کے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔
کتب(Books):
اس میں آپ حضرت علامہ منظور احمد فیضی کی اپنی لکھی ہُوئی کتب اور آپ کے متعلق دیگر اہلِ قلم کی کتب کا مطالعہ ک سکتے ہیں۔
سرچ(Search):
سرچ(Search) کے ذریعے آپ علما، تصاویر، مضامین، شاعری اور خبروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
شیئر(Share):
شیئر(Share):
آپ کسی بھی سروس کو فیس بک، ٹوئٹر، واٹس اپ، اسکائپ اور دیگر سوشل سائٹس کے ذریعے شیئر(Share) بھی کر سکتے ہیں۔